کوئٹہ سردی کی شدت میں اضافہ، گیس پریشر میں کمی سے خواتین کو گھریلو امور میں دشواری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس پریشر میں کمی اور بندش کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی وجہ سے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لوگ مختلف علاقوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے اس طرح کے اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج نظر آرہے ہیں اور مختلف سڑکوں اور مقامات پر روڈ بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں کیونکہ گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری اور سردی سے بچا کے لئے بزرگ شہریوں، بچوں اور خواتین کو محفوظ رہنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان صوبائی دارالحکومت میں مطلع صاف اور خنکی ہے،صوبے میں کہی بھی بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق قلات منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈصوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 2 جبکہ زیارت میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ،نوکنڈی میں درجہ حرارت 9 جبکہ سبی میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ،گوادر میں درجہ حرارت 7جبکہ جیونی میں 5ڈگری سینٹی گریڈ،تربت میں درجہ حرارت 13 جبکہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Recent Posts

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

3 mins ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

8 mins ago

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

13 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

23 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

28 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

37 mins ago