امریکا کا پاکستان کی روسی تیل خریدنے کی کوشش پر ردِعمل آ گیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی روسی تیل خریدنے کی کوشش پر ردعمل دے دیا۔تفصیلات کھ مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشتگرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئے۔
علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف سے متعلق کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی روسی تیل خریدنے کی کوشش پر کہا کہ پاکستان کی تیل خریدنے کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں، ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انہوں نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہنگے تل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو چلا گیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

9 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

16 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

19 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

33 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

45 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago