’ ایٹرنلز ‘ کا تھیم میوزک بالی ووڈ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون ‘سے متاثر ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارویل اسٹوڈیوز کی سپر ہیرو فلم ’ ایٹرنلز ‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہےاور مداح اس فلم کو دیکھنے کے لیے بےچین ہیں ۔دوسری جانب بھارتی کامیڈین ورون گروورنے فلم کے تھیم میوزک کے بارے میں اپنا مشاہدہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا تھیم میوزک مشہور بھارتی فلم ’ ہم آپ کے ہیں کون ‘ کے گانے ’ پہلا پہلا پیار ہے‘ سے متاثر لگتا ہے۔بھارتی کامیڈین ورون گروور نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’ایٹرنلز ‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مارویل کی فلم ’ ایٹرنلز ‘ کےلیےتھیم میوزک کے طور پر ’ پہلا پہلا پیار ہے‘کے میوزک پر دوبارہ کام کیاہے؟بھارتی کامیڈین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’ جی ہاں ! انہیں بھی ایساہی لگتا ہے۔‘ایک اور صارف نے بھی اتفاق کیا اور لکھا کہ ’ بھائی آپ کے مشاہدے کو سلام، میں نے ابھی ٹریلر کو دوبارہ دیکھا اور میں اسے نظر انداز نہیں کر سکا۔‘جبکہ ایک ارف نے مشہور بھارتی فلم ’ ہم آپ کے ہیں کون ‘ کے گانے ’ پہلا پہلا پیار ہے‘ کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’ آسانی سے موازنہ کرنے کے لیے یہ لِنک بہترین ہے۔‘