حنا ربانی کا دورہ اس بات کا مظہر ہے پاکستان افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حنا ربانی کھر کے دورہ افغانستان پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ویمن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ ظہرانے پر ملاقات کی، وزیر مملکت کا دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا، کابل میں وزیر مملکت نے افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی، قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی، وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے دوران تعلیم، صحت، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون، علاقائی روابط، سماجی و اقتصادی منصوبوں سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر مملکت نے پرامن، مستحکم، خوشحال اور منسلک افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال اور تعمیر نو کے لیے عالمی برادری سے مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے پر زور دیا، دونوں فریقین نے پائیدار دو طرفہ سیاسی مکالمے کی اہمیت اور پاکستان افغانستان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کے اہم کردار پر اتفاق کیا، دونوں فریقوں نے وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان ایک زمینی پل کے طور پر افغانستان کی اہمیت پر بھی زور دیا، دونوں فریقین نے باہمی تعاون کے ساتھ علاقائی سلامتی کو بڑھانے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Recent Posts

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

8 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

15 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

20 mins ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

29 mins ago

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

4 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

4 hours ago