ایمن سپر اسٹار ہیں، میں نے انہیں کام کرنے سے نہیں روکا: منیب بٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکار منیب بٹ نے اہلیہ و اداکارہ ایمن خان کو شادی کے بعد کام کرنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔منیب بٹ نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران ایمن خان کے کام نہ کرنے سے متعلق بات کی ہے۔
منیب بٹ سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے ایمن کو کام سے منع کیا ہے،؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ نے ایمن خان کو کام کرنے سے روکا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)


اس سوال کے جواب میں منیب بٹ کا کہنا تھا کہ یہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ایمن کو شادی کے بعد کام کرنے سے روکا ہے، ایمن سپر اسٹار ہیں، وہ جب چاہیں کام کر سکتی ہیں، نہ وہ میرے منع کرنے سے کام کرنے سے رک سکتی ہیں، نہ میں انہیں منع کر سکتا ہوں۔
منیب بٹ کا کہنا ہے کہ میں کبھی ایمن خان کو کام کرنے سے روکوں گا بھی نہیں، میں اور ایمن اس قسم کے پارٹنر نہیں ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے روک ٹوک کریں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے بطور ہم سفر کبھی ایک دوسرے کے پیشہ ورانہ فیصلوں پر حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی ہے۔منیب بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمن خان کو کام کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، وہ مزے سے اپنی زندگی جی رہی ہیں۔