مریم نواز کو ن لیگ کی صدر منتخب۔۔۔؟بڑی خبر گردش کرنے لگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوم تاسیس کے موقع پر 30دسمبر کو مرکزی مجلس عاملہ اور جنرل کونسل کے اجلاس میں 2000 ارکان پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداروں کا انتخاب کریں گے۔عوامی حلقوں میں تو پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو صدر منتخب کرنے کی باتیں گردش کر رہی ہیں مگر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اقتدار میں شریک پارٹی رہنما اس ضمن میں خاموشی میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے تو اس بات کی تصدیق کی کہ سینئر لوگوں کی رائے ہے کہ مریم نواز شریف کو پارٹی سربراہ منتخب کر لیا جائے تاکہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ذرائع کے مطابق دیگر عہدوں کے لئے بھی صوبائی سطح پر لابیاں متحرک ہو چکی ہیں۔ اس ضمن میں پارٹی کے اہم عہدے داروں اور پارلیمنٹیرینز سے رابطے کیے مگر سب نے ہی اسے قبل از وقت قرار دیتے ہوئے خاموش میں بہتری جانی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

2 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

2 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago