آلو، پیاز، انڈے، چینی سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک ماہ کے دوران آلو، پیاز، انڈے اور چینی سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، نومبر میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے بعد 23.8 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ رواں مالی سال جولائی تا نومبر مہنگائی کی مجموعی شرح 25.14 فیصد رہی۔
نومبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 0.4 فیصد کے ساتھ 21.6 فیصد پر پہنچ گئی۔دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 1.3 فیصد اضافے کے بعد 27.6 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 33.42، آلو 14.57 فیصد مہنگے ہوئے۔
انڈے 5.34 فیصد، چینی 3.67 فیصد، چائے کی پتی 14.79 فیصد مہنگی ہوئی۔نومبر میں سبزیاں 26.42 فیصد، دال مسور 11.17 فیصد، ٹماٹر 9.56، دال چنا 5.51 فیصد اور چکن 5.08 فیصد سستی ہوئی۔دال مونگ 3 فیصد، دال ماش 4.3 فیصد اور سفید چنے کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 284.9 فیصد، سفید چنے 63.5 فیصد، چائے کی پتی62.49 فیصد مہنگی ہوئی۔چینی 9.9 فیصد، دال ماش 47.76 فیصد، دال مونگ 46.29 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ گندم کی قیمت بھی سالانہ بنیاد پر 43.4 فیصد بڑھی۔