عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق پارٹی کو ہدایات جاری کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق پارٹی کو ہدایات جاری کر دیں۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی عہدے دار اسٹیبلشمنٹ سےمتعلق بیان بازی نہ کرے ۔عمران خان نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا یا اجتماعات میں اسٹیبلشمنٹ کے کسی فردپر تنقید نہ کی جائے۔
عمران خان کی جانب سے یہ ہدایت ایسے وقت میں کی گئی جب رواں ہفتے ہی پاک فوج کی کمان میں تبدیلی ہوئی ہے۔ عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کوعہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور ریاست کے درمیان پچھلے 8 ماہ سے اعتماد کا فقدان ہے۔
امید ہے نئی لیڈر شپ ریاست اور قوم میں اعتماد کے فقدان کو ختم کرے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔
۔عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔ عمران خان نے قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان بھی شئیر کیا جس میں کہا گیا کہ ’ مت بھولو کہ مسلح افواج لوگوں کی خادم ہیں اور آپ قومی پالیسی نہیں بناتے، یہ فیصلے ہم سویلینز کرتے ہیں اور یہ آپ کا فرض ہے کہ اپنے ذمے لگائے گیے کام کی بجا آوری کریں‘۔
قائداعظم محمد علی جناح کی نصیحت کے ساتھ عمران خان نے نئے آرمی چیف کو مبارکباد دی۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیانات سے بھی واضح ہے کہ عمران خان نئے آرمی چیف کے متعلق کوئی متنازع بیانات نہیں دینا چاہتے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے نئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید کا اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

9 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

27 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

36 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

43 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

57 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

1 hour ago