صوبائی ا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کا معاملہ، وزیراعظم خصوصی طیارے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے حکومتی اتحاد کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف آج صبح ہی دارالحکومت اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ن لیگ کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پرہوگا۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں شہبا زشریف گذشتہ شب نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس کی سفارشات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم کا لاہور میں قیام دو سے تین روز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ چکی ہے۔
پنجاب اسمبلی تحلیل کے اعلان پر قانونی ماہرین نے تفصیلی رائے دی۔ اجلاس کے شرکاء کو آئینی آپشن استعمال کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا،لیگی اعلٰی قیادت نے عمران خان کے بیان کو سیاسی قرار دے دیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عمران خان کا بیان فیس سیونگ کیلئے ہے،لیگی وزرا نے کہا کہ عمران خان بلیک میل کر کے مذاکرات کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اجلاس میں عمران خان کے ساتھ پیشگی شرط پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ پیشگی شرائط کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا ۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لیگی رہنماؤں اور آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا۔ آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ کریں گے،جبکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے مشاورت کریں گے۔

Recent Posts

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

7 mins ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

16 mins ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

29 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

31 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

38 mins ago

کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ

زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر…

48 mins ago