مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے چوہدری شجاعت سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکو لیگی ذرائع سے ملنے

والی اطلاع کے مطابق نون لیگ کی قیادت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے فیصلے پر قانونی ماہرین نے اپنی تفصیلی رائے دی۔اجلاس کے شرکاء کو آئینی آپشن استعمال کرنے پر آگاہ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر نوازشریف اور قیادت کو آگاہ کیا۔قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب میں تمام اتحادیوں اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی مشاورتی بیٹھک کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے آئندہ دو روز میں ملاقات کا ٹاسک لیگی رہنماوں کو دے دیا۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

29 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

35 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

47 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

58 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

1 hour ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

1 hour ago