ٹوکیو(قدرت روزنامہ) پاکستان اور جاپان کے درمیان افرادی قوت کے معاہدوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں عرفان صدیقی کی خبر کے مطابق جاپان میں افرادی قوت
کے حوالے سے رائج نظام ’’ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ‘‘کے تحت جاپان نے پاکستانی انٹرنز/ٹرینیز کو ویزے کا اجراء شروع کر دیا، اس نظام کےتحت 18سال یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی، مختلف نوعیت کی 85ورک کیٹیگریز میں ایک سال،3سال یا 5سال کے لئے آسکتے ہیں۔ ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ کے تحت ویزہ حاصل کرنے کے لئے روزمرہ استعمال اور متعلقہ کام کی حد تک جاپانی زبان کا آنا بنیادی شرط ہے، پاکستان میں اس وقت دو پبلک سیکٹر ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ کے تحت سفارت خانہ پاکستان ٹوکیو کی مدد سے ان جاپانی تنظیموں کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں جو انٹرنز/ٹرینیز کو جاپان میں نوکری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ادارے اس وقت مختلف جاپانی اداروں کی ڈیمانڈ پر کام کر رہے ہیں اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تربیت یافتہ چھ انٹرنز/ٹرینیز کو جاپان حکومت کی طرف سے ویزا کا اجراء کر دیا ہے۔
کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…
دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…