آپ لوگ صرف پیٹ بھرنے کیلئے نوکری کرتے ہیں، عدالت ایس بی سی اے پر برہم


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے رفاہی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ صرف پیٹ بھرنے کے لیے نوکری کرتے ہیں۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رفاہی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عمارت نہ گرانے پر عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے کی ملی بھگت کے بغیر غیرقانونی تعمیرات نہیں ہوسکتیں۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں سارا بگاڑ آپ لوگوں کی وجہ سے ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ ایس ٹی 2 سیکٹر 3 پر کئی منزلہ غیرقانونی عمارت تعمیر کر دی گئی ہے۔
عدالت نے ایس بی سی اے کے حکام سے سوال کیا کہ آپ کو اگست میں کارروائی کا حکم دیا تھا ابھی تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہا کہ مکینوں کو لیٹر لکھ دیا تھا جلد کارروائی کریں گے۔
جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو صرف لیٹر لکھنے کی تنخواہ ملتی ہے؟ دو کیسز میں ڈی جی کو شوکاز نوٹس دے چکے ہیں، ہمیں سخت حکم جاری کرنے پر مجبور نہ کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنےکا حکم دےدیا۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

3 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

3 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

3 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

3 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

3 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

4 hours ago