جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں، اسد قیصر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2019 میں توسیع دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد کہا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ)قمر جاوید باجوہ

کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔ایک انٹرویومیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، یہ چیزیں کسی شخصیت کیلئے نہیں ہوتیں۔اسد قیصر نے کہاکہ جنرل (ر)قمر جاوید باوجوہ کو توسیع دینے پر سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔ان سے سوال پوچھا گیا کہ توسیع کا فیصلہ کیوں کیا؟ جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کیوں اور کیسے کیا لیکن جیسے بھی کیا غلطی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں تھا، توسیع دینے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا تھا۔عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ دیں، مذاکرات میں انتخابات ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔فیصل واڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا نے بڑا ظلم کیا ہے۔

Recent Posts

نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا۔حصہ…

6 mins ago

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

44 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025…

49 mins ago

اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک…

52 mins ago

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

کیوبیک(قدرت روزنامہ)کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک…

59 mins ago

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

1 hour ago