اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں؟ قاسم سوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں، انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ضلع کچہری پہنچے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا، شدید سردی میں بزرگ رہنماء کے خلاف پولیس کی کارروائی قابلِ مذمت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اظہارِ رائے پر پابندی کی اس سے بُری مثال کہیں نہیں ملتی، عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا، اس کے برعکس تحریکِ انصاف کی ساری قیادت مقدمات کی زد میں ہے۔پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی کوششوں سے این آر او ٹو لینے والوں سے قوم کی جان چھوٹے گی۔

Recent Posts

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

17 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

29 mins ago

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، کینیڈانےہنر…

32 mins ago

بچوں کو دیکھ کر پڑھائی کا شوق پیداہوا، 63سالہ خاتون نے گریجوایشن کرلی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی خاتون ھدی العبیدا نے بالاخر 40 برس بعد 63 سال کی عمر…

36 mins ago

شادی کی تقریب میں دولہا کو سرعام دلہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا

لکھنؤ (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو اپنی…

39 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں…

2 hours ago