بھارت، آٹھویں جماعت کی طالبہ سے دو ہم جماعت ساتھیوں کی زیادتی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھاتی شہرممبئی میں دو لڑکوں نے اپنے اسکول کے کلاس روم میں اپنی 13سالہ ہم جماعت طالبہ کی عصمت دری کی جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ

لڑکی کو اس کے دو ہم جماعت ساتھیوں نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب ان کے ساتھی طلباء ڈانس کی مشق کے لیے کلاس روم سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی اور ملزم لڑکے آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ عہدیدار نے بتایاکہ اس واقعے کی وجہ سے لڑکی صدمے کا شکار ہے اور اس نے واقعے کے بارے میں اپنے گھر والوں کو بتادیا جنہوں نے فوری طور پر ملزموںکے خلاف شکایت درج کرائی۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔لڑکوں کو بچوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں جنوبی ممبئی کے بچوں کے حراستی مرکز بھیج دیا۔پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات جا ری ہے۔

Recent Posts

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

19 mins ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

40 mins ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

46 mins ago

امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ،فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) رہنماپیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر جواب سے گریز

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہریار آفریدی کے بیان پر…

2 hours ago

سمگلنگ کی کوشش ناکام ،کسٹمز حکام نے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں

لاہور (قدرت روزنامہ )کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago