شہباز شریف کا 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ،دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج کر دی . شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج کر دی،جسٹس چوہدری اقبال نے عمران خان کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنایا اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا .
ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے فیصلہ درست قرار دیا . عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ میں رشوت کی پیشکش کا الزام لگایا تھا جس پر شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ سیشن کورٹ میں دائر کیا تھا،سیشن عدالت نے عمران خان کا حق دفاع کا دعویٰ خارج کر دیا تھا جس پر عمران خان نے سیشن عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا .
ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے سوالات کے جواب نہ دینے پر عمران خان کا دفاع کا حق ختم کردیا تھا،اپیل میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے . قبل ازیں شہباز شریف کے ہتکِ عزت کے دعوے کا وزیرِ اعظم عمران خان نے عدالت میں جواب جمع کرایا تھا . عمران خان نے عدالت سے شہباز شریف کا ہتکِ عزت کا دعویٰ جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی .
عمران خان کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ عمر فاروق نامی شخص نے بتایا کہ آفر ہے،بتایا کہ اگر عمران خان پاناما لیکس کی پیروی چھوڑ دیں تو وہ بھاری رقم دینے کو تیار ہے . رقم کی پیشکش نواز شریف یا شہباز شریف کی طرف سے ڈائریکٹ نہیں بلکہ کسی کے ذریعے آئی تھی . جواب میں کہا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ماضی میں ادارے کے اعلٰی افسر کو بی ایم ڈبلیو گاڑی دینے کی کوشش بھی کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں