مبینہ بیٹی ٹیریان کی معلومات چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست، عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کی معلومات چھپانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری کی

درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق پٹیشن میں میانوالی سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی، پٹیشنر کے مطابق عام انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت غلط معلومات دی گئیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں 2 بیٹوں کا ذکر کیا، ایک بیٹی کی معلومات چھپائیں، پٹیشنر نے دستاویزات سے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ دراصل عمران خان کے 3 بچے ہیں، عدالت نے پٹیشنر کے وکیل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے۔تحریری حکم نامے کے مطابق پوچھا گیا کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ سماعت کر سکتی ہے یا الیکشن کمیشن جانا چاہیے، جس پر پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے کہا کہ حقائق پر مبنی معاملے پر عدالت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے۔عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو 2 ہفتوں کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر عدالت کی معاونت کریں گے۔

Recent Posts

آئی پی ایل 2024 ::پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نے شکست دیدی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی پی ایل 2024 میں:پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی…

10 mins ago

کیوبا نے چینی شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

ہوانہ(قدرت روزنامہ)کیوبا نے چینی شہریوں کیلئےویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا…

16 mins ago

سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہےکہ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے ووٹ…

23 mins ago

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

6 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

6 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago