چوہدری سالک کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے . دفتر پہنچنے پر حسن نواز نے چوہدری سالک حسین کا استقبال کیا .

ملاقات میں حسین نواز، حسن نواز اور منتہا اشرف بھی موجود تھے .
اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ جو فیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کیے تھے ، آج بھی اس پر اسٹینڈ کرتے ہیں، مقصد یہی ہے کہ سب مل کر ملک کیلئے کام کریں، کوئی ذاتی مقصد نہیں . چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہمیشہ اپوزیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کو گرایا جائے اور غیر مستحکم کیا جائے، اصل میں حکومت نہیں ملک غیر مستحکم ہو رہا ہوتا ہے .
انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، جسے عوام مینڈیٹ دے وہ آئے اور حکومت بنائے، اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ سپورٹنگ کردار رکھنا چاہیے، ملک اور معیشت کی بات پر اپوزیشن کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے . چوہدری سالک نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے سیٹ اپ نہیں، لوگوں کی نیتیں تبدیل ہو رہی ہیں، سیٹ اپ تبدیل نہ ہو تو بھی فرق نہیں پڑے گا .

. .

متعلقہ خبریں