ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام، آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور مری سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔
دیر، چترال، مالاکنڈ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈی آئی خان میں بھی مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔
