سحر ہاشمی کا نیا لباس سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

کراچی (قدرت روزنامہ)ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ایک ایونٹ میں پہنا گیا لباس ہے۔
سحر ہاشمی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور انفلوئنسر کیا تھا، بعدازاں انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، جہاں ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔
حال ہی میں سحر ہاشمی کو ایک ایونٹ میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے سلِپ اسٹائل ٹاپ کے ساتھ سادہ پینٹ پہن رکھی تھی، جبکہ بالوں کو ربن کے ساتھ ہاف اپ اسٹائل میں باندھا گیا تھا۔
ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے مختلف تبصرے شروع کر دیے ہیں اور تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
