کعبہ کا کبوتر کہلائے جانیوالے مسجد حرام کے134سالہ مقیم انتقال کر گئے

ریاض(قدرت روزنامہ)مسجد الحرام کی طویل العمر شخصیت شیخ عوض معوض الصبحی الحربی(شیخ اودھ الحربی)134سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔شیخ اودھ الحربی مسجد الحرام میں باقاعدہ مقیم تھے اور مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی

وجہ سے انہیں کعبہ کا کبوتر کہا جاتا تھا۔دو مقدس مساجد کے دفتر نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں اطلاع دی کہ شیخ عوض معوض الصبحی الحربی، جنہیں مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے کعبہ کا کبوتر کہا جاتا تھا، انتقال کر گئے ۔شیخ اودھ الحربی نے اپنا زیادہ تر وقت مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے اور طواف کرنے میں گزارا۔ایک اور ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا کہ شیخ اودھ الحربی مسجد الحرام میں باقاعدگی سے نظر آتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مسجد الحرام میں گزارا تھا۔مکہ وہ شہر ہے جہاں نبی کریم ۖ کی ولادت ہوئی تھی۔ رسول اللہ ۖ 53 سال کی عمر تک مکہ مکرمہ میں رہے۔ بعد میں آپ نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی جہاں 63 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ (100,000) نمازوں کے برابر ہے۔ اس کا اطلاق فرض نماز اور نوافل دونوں پر ہوتا ہے۔

Recent Posts

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

7 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

20 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

28 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

38 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

46 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

1 hour ago