ہونڈا اور ہنڈائی کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
کراچی (قدرت روزنامہ)ہونڈا، ہنڈائی اور دیگر کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا ہے۔اٹلس ہونڈا کی جانب سے سوک اور بی آر وی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ہونڈا سوک 1.5 آر ایس ٹربو کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کے بعد 46 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 45 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح ہونڈا سوک 1.8 وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب وہ 37 لاکھ 29 ہزار روپے کی بجائے 36 لاکھ 14 ہزار روپے میں
دستیاب ہوگی۔سوک اوریل 1.8 وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت بھی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی کے بعد 39 لاکھ 79 ہزار سے گھٹ کر 38 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا بی آر وی آئی وی ٹیک ایس اے ٹی کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے کمی کے بعد 34 لاکھ 79 ہزار کی بجائے 33 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہنڈائی نشاط نے ٹسکن اور ایلینٹرا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ہنڈائی ٹسکن اے ڈبلیو ڈی اے ٹی الٹی میٹم کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 55 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 54 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ٹسکن ایف ڈبلیو ڈی اے ٹی جی ایل ایس اسپورٹ ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 50 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 49 لاکھ 79 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔ہنڈائی ایلینٹرا جی ایل ایس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کمی کی گئی ہے اور اب وہ 40 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 38 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔یونائٹیڈ موٹرز کی جانب سے بھی براوو اور الفا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔یونائٹیڈ براوو کی قیمت میں 69 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب وہ 10 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 10 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ یونائٹیڈ الفا کی قیمت 95 ہزار روپے کمی سے 14 لاکھ 45 ہزار روپے سے گھٹ کر 13 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اس کمپنی نے اپنی گاڑی گلوری کے تمام ورڑنز کی قیمتوں کو کم کیا ہے۔گلوری 580 پرو 1500 سی سی ٹربو 89 ہزار روپے سستی کی گئی ہے اور اب یہ 46 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 46 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح گلوری 580 ٹی 1500 سی سی ٹربو 70 ہزار روپے کمی کے بعد 42 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 42 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔گلوری 580 1800 سی سی ماڈل کو بھی 70 ہزار روپے سستا کیا گیا ہے اور یہ 44 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 43 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اس کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت 88 ہزار روپے کم کی ہے جس کے بعد وہ 11 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 11 لاکھ 11 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔