اللّٰہ میری ہر دعا سنتا ہے، آپ کی کوئی خاص دعا ہے تو مجھے بتائیں، رابی پیرزادہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف سابقہ گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اہم پیغام شیئر کیا ہے۔رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر فالوورز کو خود سے دعائیں کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
رابی پیرزادہ کا ٹوئٹ میں لکھنا ہے میں آج سوچ رہی تھی کہ اللّٰہ میری تقریباً ہر دعا سنتا ہے، اللّٰہ سے دل سے جو مانگو وہ دیتا ہے، اگر آپ کی کوئی خاص دعا ہے تو مجھے بتائیں، سنا ہے کبھی دوسروں کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں۔


اُن کا اپنے پیغام میں مزید لکھنا ہے کہ میں آپ کے لیے دعا کروں گی، اگر قبول ہو گئی تو بدلے میں آپ کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ اپنے پاس خصوصی طاقتیں ہونے کا دعویٰ بھی کر چکی ہیں۔
رابی پیرزادہ کا خونخوار جانوروں سے متعلق بات کرتے ہوئے محکمۂ وائلڈ لائف کو پیشکش کی گئی تھی کہ جو جانور آپ کے قابو میں نہ آئے آپ اسے ازیت نہ پہنچائیں اور اس سے متعلق مجھ سے مجھ سے مدد لیں، میرے پاس مخصوص طاقتیں ہیں جن کے ذریعے میں خونخوار جانوروں کو قابو کر سکتی ہوں۔