سیاسی عدم استحکام اور رجیم چینج پوری قوم پر بھاری پڑا ہے: مسرت جمشید
لاہور(قدرت روزنامہ) ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ تجربے کا پروپیگنڈہ کر کے اقتدار میں آئے اور ان کا یہ تجربہ بھی ایکسپوز ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ سیاسی عدم استحکام اور رجیم چینج پوری قوم پر بھاری پڑا ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول 40 فیصد تک سستا ہوچکا ہے، لیکن امپورٹڈ حکومت 5 فیصد فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا رہی۔
یہ لوگ تجربے کا پراپگنڈہ کر کے اقتدار میں آئے اور ان کا یہ تجربہ بھی ایکسپوز ہوگیا ہے.
اس ملک دشمن ٹولے کے خلاف “الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” ریلی آج PP173 سے سرفراز کھوکھر صاحب کی قیادت میں نکالی جائے گی. ریلی کا آغاز ڈیرہ ملک سرفراز شاہ پور سے ہوگا.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 16, 2022
مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ معیشت پر سیاسی عدم استحکام کے اثرات کے حوالے سے آج گوجرانوالہ میں سیمینار کا انعقاد ہوگا، میزبانی عمر اشرف مغل کریں گے، سیمینار میں شوکت ترین، حماد اظہر اور مزمل اسلم شرکت کریں گے، تمام شرکا گزشتہ 8 ماہ میں معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر گفتگو کریں گے۔
معیشت پر سیاسی عدم استحکام کے اثرات کے حوالے سے آج گوجرانوالہ میں سیمینار کا انعقاد ہوگا جس میں شوکت ترین صاحب، حماد اظہر صاحب اور مزمل اسلم صاحب شرکت کریں گے اور پچھلے 8 ماہ میں معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر گفتگو کریں گے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 16, 2022
ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ اس ملک دشمن ٹولے کے خلاف الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی آج پی پی 173 سے سرفراز کھوکھر کی قیادت میں نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز ڈیرہ ملک سرفراز شاہ پور سے ہوگا۔
مسرت جمشید چیمہ نے سانحہ اے پی ایس پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سانحہ APS ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، اس دن کے زخم آج بھی تازہ ہیں، اساتذہ اور بچوں کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلایا جا سکتا، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور کسی صورت ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
سانحہ APS ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے. اس دن کے زخم آج بھی تازہ ہیں اور اساتذہ اور بچوں کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلایا جا سکتا.
پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور کسی صورت ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 16, 2022