کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا گیا
کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ڈیری فارمرز کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد دودھ کی خوردہ قیمت 10روپے اضافے سے 190روپے لیٹر وصول کی جائیگی۔
صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاک عمر کا کہنا ہے کے دودھ کی قیمتوں کا فیصلہ آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔