ہمیں آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانے چاہئیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانے چاہئیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ 75 سال بعد بھی سوچ رہے ہیں کہ پاکستان کیسے چلے گا۔
گورنر سنھ نے کہا کہ جن والدین کے بچے بیرونِ ملک پڑھ رہے ہیں ان کو ڈالر کے ریٹ کی فکر ہے، ہم اپنے بچوں کو اچھا ڈاکٹر اور انجینئر بنانا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کو اچھا انسان بھی بنانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں جہاں مسائل ہیں وہیں وسائل بھی ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ اختیارات نہیں ہیں، ایسا نہیں ہے سب کچھ ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر بتایا کہ گورنر ہاؤس میں ڈیجیٹل لیب تعمیر کی جا رہی ہے۔