ن لیگ نے پرویز الہٰی کو لینے سے متعلق شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لینے کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ضامن بنیں تو پرویز الہٰی کو لینے پر غور کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رُکا ہوا ہے، اسی لیے ن لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دراصل چوہدری شجاعت حسین فی الحال پرویز الہٰی کے ضامن بننے کو تیار نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الہٰی کو لینے کے لیے کلیئرنس نہیں دی کیونکہ انہیں ایسا کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کر رہی ہے، عدم اعتماد جمع نہ کروائی گئی تو سوچا جائے گا کہ ن لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔
پرویز الہٰی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، پی ٹی آئی یقینی طور پر اپنی جیتی ہوئی سیٹیں وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں دے گی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز الہٰی کو ہاری ہوئی سیٹ ملے گی۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

13 mins ago

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

18 mins ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

6 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

6 hours ago