بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی۔اعظم سواتی کے خلاف 3 مقدمات ویندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے۔
یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ اعظم سواتی کے خلاف پانچ مقدمات پہلے ہی ختم کر چکی ہے۔رواں ماہ 2 دسمبر کو پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا تھا۔
بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی تھی۔اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔