اروی کھانا کتنا فائدے مند؟
اروی فائبر، بہت سے وٹامنز اور معدنیات حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اروی میں قدرتی طور پر موجود مختلف غذائی اجزاء میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور ای شامل ہیں جبکہ ایک کپ (132 گرام) پکی ہوئی اروی میں 187 کیلوریز ہوتی ہیں .وزن میں کمی اروی غذائی ریشہ کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ایک طویل عرصے تک ہمارا پیٹ بھرے رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھوک بھی کم لگتی ہے، اروی کے 100 گرام حصے میں5 اعشاریہ1 گرام فائبر ہوتا ہے اور اِس کے کیلوری نظام کی وجہ سے ہمارے بڑھتے وزن میں بھی کمی آتی ہے .