مستونگ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی سمیت 3 افرادکو قتل کردیا گیا

مستونگ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان کو بیوی اور والدہ کے ساتھ قتل کردیا .

ایس ایچ او مستونگ تھانہ نورحسین لہڑی کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں شوہر اور بیوی سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے .

نور حسین لہڑی کا کہنا ہے کہ ظہیر احمد نے فریدہ بی بی نامی لڑکی سے چار پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی . مقتول ظہیر احمد کا تعلق مستونگ جبکہ مقتولہ کا تعلق سبی ہے، فائرنگ سے لڑکے کی والدہ فاطمہ بی بی بھی جاں بحق ہوئی ہیں .

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں لڑکی کے خاندان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارورائی شروع کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں