زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے یونٹ کمی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی سبسڈی سے ان کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔
نیپرا نے وزارت توانائی کی درخواست پر زرعی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13 روپے فی یونٹ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی صارفین کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
وفاقی حکومت کی سبسڈی سے جاری کی گئی سہولت کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ہوگا جب کہ قیمت میں کمی کا اطلاق نومبر 2022ء کے بلوں سے ہوگا۔نیپرا کے مطابق وفاقی حکومت یہ پیسے سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی گئی تھی، جس سے زرعی صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

54 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

1 hour ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

1 hour ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

1 hour ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

1 hour ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago