سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی شاہانہ تقریب فروری میں منعقد ہوگی۔

5 2 2 300x169
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ جوڑی کے درمیان شادی کی تقریب کے متعلق تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)


ذرائع کے مطابق 4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہدی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہوگی۔

5 3 300x300
شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہوگی اور اس کے لئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔تقریب کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی اہلکار اور محافظ 3 فروری کو جیسلمر ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)