کوئٹہ کے جان محمد کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کثیر الاولاد شخص جان محمد کے ہاں ایک اور بچے کی ولادت ہوئی ہے . نئی ولادت کے بعد جان محمد کے ہاں بچوں کی مجموعی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 55 بچے حیات ہیں، جان محمد کے ہاں 60 بچوں کی ولادت تین بیویوں سے ہوئی ،

ان میں سے جان محمد کے 5 بچے انتقال کرگئے تھے .

پیشے کے اعتبارسے کوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشنر اورجزوقتی بزنس مین جان محمد کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں اپنا کلینک چلاتے ہیں اور کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب رہائش پذیر ہیں . نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ ان کے ماشا ء اللہ تمام 55 بچے صحت مند ہیں ان کی پہلی شادی 1999میں ہوئی, پہلی بیوی سے 2000 میں بیٹی شگفتہ نسرین پیدا ہوئی جس کی عمر اب 22 سال ہے . جان محمد کے مطابق اللہ نے اپنے فضل وکرم سے انہیں کثیر بچوں سے نوازا ہے اور نئے سال کی آمد پرایک اور بچے کی ولادت سے وہ بہت خوش ہیں،اسی لیے انہوں نے اپنے بچے کا نام بھی حاجی خوشحال خان رکھاہے، ان کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی بڑے گھر میں رہائش پذیر ہیں . جان محمد نے کہاکہ اولاد اللہ کی دین ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سنچری مکمل کرے اور اگر اللہ نے انھیں توفیق دی تو وہ چوتھی شادی بھی ضرور کریں گے اور اپنی نسل کو مزید آگے بڑھائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں