مٹر کھانے کے صحت پر اثرات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما کے آتے ہی سبزیوں کی بہار آجاتی ہے، سبزیوں کی دُکان مختلف اور نت نئی سبزیوں سے سج جاتی ہے جن میں سے ایک پھلیوں میں شمار کی جانے والی سبزی مٹر ہے۔گھر کے بڑے ہوں یا بچے ہر کوئی مٹر کے شوقین ہوتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ امور خانہ انجام دینے والے موسم سرما میں سال بھر کے لئے مٹر کا اسٹاک جمع کرلیتے ہیں۔
چھوٹے چھوٹے موتیوں کی مانند یہ دانے جتنے ذائقہ دار ہوتے ہیں اس کے اتنے ہی طبی فوائد بھی ہیں، چند طبی فوائد درج ذیل ہیں۔مٹر میں آئرن، زنک اور کاپر موجود ہوتے ہیں، جو سرد موسم میں جسم کو ضروری غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مٹر میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتےہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق مٹر کا استعمال آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے، مٹر میں موجود لیوٹن اور زیکزانتھن بینائی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔یورپ اور امریکا میں حال ہی میں کی گئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ مٹر الزائمر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔مٹر دل اور گردے کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
مٹر میں پائے جانے والا سیلینیم جوڑوں کے درد اور سوجن کو کم کرتا ہے۔مٹر میں وٹامن اے اور ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ دونوں وٹامنز جلد کے لئے بہت فائدے مند تصور کئے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر ہرے مٹر کو پیس کر چہرے پر لگایا جائے تو یہ قدرتی اسکرب کا کام کرتا ہےاور جلد کو نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔
لیکن وہ افراد جو وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوں وہ اس کا استعمال ذرا احتیاط سے کریں، کیونکہ ان چھوٹے چھوٹے دانوں میں کیلوریز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

Recent Posts

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

4 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

8 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

16 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

20 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

30 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

36 mins ago