مہنگائی کا پارہ ہائی، مرغی ، چاول ، آٹے سمیت 30اشیائے ضروریہ مہنگی۔۔۔عوام نے سر پکڑ لیے۔۔۔ جانیں تفصیل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رواں ہفتے مرغی، چاول، آٹا، انڈے، پیاز اور دودھ سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی شرح 30.60 ہوگئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے میں 30 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں،
جن میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ٹوٹا چاول فی کلو 6 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 97 روپے مہنگا ہوا۔انڈے فی درجن 4 روپے اور پیاز 6 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے ساتھ ہی نمک، تازہ دودھ اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے9 اشیائے سستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔