وہ ڈرامہ جس کی پیشکش ٹھکرانے کے بعد نور بخاری آج تک پچھتا رہی ہیں

لاہور (قدرت روزنامہ) نور بخاری نے نجی چینل کے کامیاب ڈرامے کی پیشکش کو ٹھکرا کر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے، سابق اداکارہ نے حال ہی میں ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اپنے ایک ٹیلی ویژن پروجیکٹ کے بارے میں بات کی جس میں کام نہ کرنے پر وہ آج تک پچھتا رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نور بخاری نے کہا انہیں ڈراما سیریل ’’الف، اللہ اور انسان‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ اس ڈرامے میں انہیں طوائف کا کردار ادا کرنا تھا لیکن انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے منع کردیا۔ بعد ازاں یہ کردار ادا کارہ ثنا فخرنے ادا کیا۔نور بخاری نے کہا بعد میں جب میں نے یہ ڈراما ٹی وی پر دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا اور یہ ایک اچھا پروجیکٹ تھا لہذا مجھے اس ڈرامے کی آفر ٹھکرا کر بہت پچھتاوا ہوا اور یہ پچھتاوا آج بھی ہے۔
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’الف اللہ اور انسان‘‘ پاکستان کے نجی چینل پر 2017 سے 2018 کے درمیان نشر کیا گیا تھا۔ ڈرامے میں اداکارہ اشنا شاہ، میکال ذوالفقار، کبریٰ خان، شہزاد شیخ، عمران اشرف اور ثنا فخر نے ادا کاری کی تھی۔

Recent Posts

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

22 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

49 mins ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

1 hour ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

2 hours ago