غلافِ کعبہ حرم کی انتظامیہ کے حوالے شیخ السدیس کا سعودی قیادت سے اظہار تشکر

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے بیت اللہ اور حرمین شریفین کے امور کو خصوصی توجہ دینے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ السدیس کا یہ موقف خانہ کعبہ کے نئے غلاف کِسوہ کے حوالے کیے جانے کے موقع پر سامنے آیا۔ بیت اللہ کا غلاف 9 ذو الحجہ کو تبدیل کیا جائے گا۔شیخ السدیس کے مطابق شاہ عبدالعزیز آل سعود رحمہ اللہ کے

وقت سے حرم شریف اور مسجد نبوی کی خدمت کو تمام ترجیحات میں سرفہرست رکھا گیا۔ نگرانِ اعلی نے اس موقع پر مکہ مکرمہ کے گورنر اور خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل اور مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان کا بھی شکریہ ادا کیا۔شیخ السدیس نے خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کی صحت و سلامتی کے علاوہ حرمین شریفین اور تمام اسلامی ممالک کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی۔

Recent Posts

بلوچستان میں نئی ​​چیک پوسٹس کے خلاف احتجاج جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوشکی میں ہلاکتوں کے بعد مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے…

4 mins ago

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ…

15 mins ago

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

24 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

34 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

49 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

1 hour ago