سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور (قدرت روزنامہ) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے . تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے سنیئر وکیل عبدالطیف آفریدی فائرنگ سے زخمی ہو ئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے .


بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ بار میں پیش آیا، پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا . پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالطیف آفریدی پر بار روم کے اندر فائرنگ کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں