مسلم لیگ (ق) کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی بڑے سیاسی فیصلے کے تحت آج شام 6 بجے اپنے اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ قبل ازیں پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ق) کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔ دریں اثنا چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیش کش پر (ق) لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی تھی۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ق) کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کردی ہے۔
دریں اثنا پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے (ق) لیگ کے تحریک انصاف میں انضمام کی پیش کش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن تک نہ جائے۔وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ نیند کی گولی سے بھی شہباز شریف کو نیند نہیں آنی۔

Recent Posts

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

12 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

22 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

25 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

36 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

39 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

50 mins ago