عہدہ سنبھالا تو عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کاکہنا ہے کہ عہدہ سنبھالا تو عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی ۔گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے،دستخط نہ کرتے تب بھی اسمبلی تحلیل ہو جاتی۔
بطور گورنر خیبرپختونخوا میں نے سمری پر دستخط کرکے آئینی مرحلے کو مکمل کیا،مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر متفق ہو جانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام سے ہر طبقہ اور ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج نیچے آگیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے کہتا ہوں ملک کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔
گورنر کے پی کے نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عہدہ سنبھالنے پر عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی ۔

گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے۔خیال رہے کہ خیبر پختو نخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی،گورنر خیبر پختو نخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔گورنر کے دستخط کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل ہو گئی،گورنر کی جانب سے دستخط کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ بھی تحلیل ہو گئی،گزشتہ روز گورنر کو وزیراعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوئی تھی۔
گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر تک محمود خان روز مرہ کے امور نمٹاتے رہیں گے جبکہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر 3 دن میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے نام فائنل کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی نے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی مفاد میں اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا،دو تہائی اکثریت سے اسمبلی میں واپس آئیں گے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

3 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

3 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

3 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

3 hours ago