انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ہم تعاون کریں گے،نو منتخب نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا

پشاور (قدرت روزنامہ) نومنتخب نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا اعظم خان کا کہنا ہے کہ پُرامن انتخابات اولین ترجیح ہے . جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اعظم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور ہم الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کریں گے .

خیبر پختونخوا میں امن وامان اور مہنگائی کے مسائل ہیں لیکن اسے کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے .
انکا کہنا تھا کہ نگران وزیر داخلہ رہ چکا ہوں اور انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کیا تھا . یاد ر ہے کہ گورنر غلام علی نے آج اعظم خان کو نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا تعینات کیا،گورنر نے اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا .
نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے گورنر کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا،گورنرخیبر پختو نخوا غلام علی نے اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کے اعلامیے پر دستخط کیے .

جبکہ گزشتہ روز سابق وزیراعلٰی محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے اعظم خان کا نام تجویز کیا تھا،سابق صوبائی حکومت اور اپوزیشن نے معروف سابق بیوروکریٹ کو نگران وزیر اعلٰی بنانے پر اتفاق کیا،صوبے کے نگران وزیر اعلٰی کیلئے حکومت کی جانب سے 3 جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 2 نام تجویز کیے گئے . سابق صوبائی حکومت اور اپوزیشن نے اپنی قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد سابق بیوروکریٹ،سابق چیف سیکرٹری اور نگران وفاقی وزیر رہنے والے اعظم خان کو صوبے کے نگران وزیر اعلٰی بنانے پر اتفاق کیا .
نگران وزیراعلٰی کے تقرر کے سلسلے میں سابق وزیراعلٰی محمود خان اوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت ہوئی، جس کے لیے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اسپیکر ہاؤس پہنچے اور حکومت سے مذاکرات کیے .

. .

متعلقہ خبریں