انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ہم تعاون کریں گے،نو منتخب نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا

پشاور (قدرت روزنامہ) نومنتخب نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا اعظم خان کا کہنا ہے کہ پُرامن انتخابات اولین ترجیح ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اعظم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور ہم الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کریں گے۔خیبر پختونخوا میں امن وامان اور مہنگائی کے مسائل ہیں لیکن اسے کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ نگران وزیر داخلہ رہ چکا ہوں اور انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔ یاد ر ہے کہ گورنر غلام علی نے آج اعظم خان کو نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا تعینات کیا،گورنر نے اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا۔
نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے گورنر کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا،گورنرخیبر پختو نخوا غلام علی نے اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کے اعلامیے پر دستخط کیے۔

جبکہ گزشتہ روز سابق وزیراعلٰی محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے اعظم خان کا نام تجویز کیا تھا،سابق صوبائی حکومت اور اپوزیشن نے معروف سابق بیوروکریٹ کو نگران وزیر اعلٰی بنانے پر اتفاق کیا،صوبے کے نگران وزیر اعلٰی کیلئے حکومت کی جانب سے 3 جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 2 نام تجویز کیے گئے۔سابق صوبائی حکومت اور اپوزیشن نے اپنی قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد سابق بیوروکریٹ،سابق چیف سیکرٹری اور نگران وفاقی وزیر رہنے والے اعظم خان کو صوبے کے نگران وزیر اعلٰی بنانے پر اتفاق کیا۔
نگران وزیراعلٰی کے تقرر کے سلسلے میں سابق وزیراعلٰی محمود خان اوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت ہوئی، جس کے لیے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اسپیکر ہاؤس پہنچے اور حکومت سے مذاکرات کیے۔

Recent Posts

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

7 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

11 mins ago

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

17 mins ago

مجھے انہوں نےپارٹی سے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے: علی زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط…

22 mins ago

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

31 mins ago

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے…

37 mins ago