پیپلزپارٹی نے حقوق سندھ کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا . انہوں نے کہا کہ حقوق سندھ کے لیے تحریک صوبے کے تمام اضلاع میں چلائی جائے گی .

انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر سے شروع ہونے والی تحریک 2 اکتوبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگی . انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاق نے سندھ کے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا ہے . انہوں ںے کہا کہ جن افراد کو شہید بے نظیر بھٹو کے دور میں نوکریاں ملیں انہیں نکال دیا گیا ہے . پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو ںے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز سے 10 ہزار لوگوں کو نکال دیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ اسی طرح اوجی ڈی سی ایل، کے پی ٹی اور پی آئی اے سے بھی لوگوں کو نکالا گیا ہے . ی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کا معاشی قتل عام کررہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ نا اہل حکومت زمینی حقائق سے مکمل طور پر لاعلم ہے . نثار کھوڑو ے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سندھ کی زمینیں سوکھ رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر اعتراض ہے کہ ہمیں کم گنا گیا ہے . پی پی سندھ کا صدر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی سی آئی نے ہمارے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے . م نیوز کے مطابق پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے دعویٰ کیا کہ بیروزگار لوگ اپنے بچے تک فروخت کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں