لاہور اسکول واقعہ: والدین کی تربیت میں کمی نظر آرہی ہے، رابی پیرزادہ


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ نے بھی لاہور کے نجی اسکول میں طالبہ پر اس کی ساتھیوں کے تشدد کے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والے واقعے میں والدین کی تربیت میں کمی نظر آرہی ہے۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ انصاف گھر سے ملے، بچہ باہر کوئی ایسی حرکت کر کے آئے تو والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسے سمجھائیں اور ایسی حرکتیں کرنے سے منع کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں والدین بچوں کو ان کی غلطیوں پر سمجھانے کے بجائے انہیں حوصلہ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں اور کسی دن بڑا واقعہ رونما ہوجاتا ہے۔
سابق گلوکارہ نے کہا کہ آج کل کے دور میں نوجوانوں کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ موبائل اور انٹرنیٹ ہے، کیونکہ ان میں ٹارچر کے طریقے دکھائے جاتے ہیں، والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے موبائل اکثر چیک کیا کریں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب بھی کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو انصاف عدالتوں سے نہیں ملتا۔

Recent Posts

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

14 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

23 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

34 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

46 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

53 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

1 hour ago