معروف بھارتی اداکار سنجے دت بیساکھیوں کےسہارے چلنے پر مجبور۔۔اہلیہ نے ویڈیو شیئر کر دی

(قدرت روزنامہ)با لی وڈ کے مشہور ادا کا رسنجے دت ٹانگ پر چوٹ لگنے کے باعث بیساکھیوں پر آ گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق درجنوں فلموں میں غنڈوں کی پٹا ئی کر نے والا سنجے دت آج بیساکھیوں کا سہا ر ا لینے پر مجبور ہو گیا ہے .

ان کی اہلیہ منیاتا دت نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت اور اپنے بیٹے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجے دت اپنے بیٹے شہران کے ساتھ اپنے کمرے میں بیساکھیوں کی مدد سے چل رہے ہیں . انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’باپ اور بیٹا صحت یابی کی جانب گامزن ہیں‘ . یا د رہے کہ سنجے دت بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایڑی کی چوٹ کا شکار ہو گئے تھے جب کہ ان کے بیٹے شہران کو حال ہی میں چوٹ آئی تھی اور گزشتہ ہفتے ان کا پلاسٹر ہٹا دیا گیا تھا . سنجے اور مانایتا ان دنوں اپنے بچوں کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں