پاکستان کا اگلا ہدف چاند پر خلائی جہاز اتارنا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا اگلا ہدف چاند ہے اور ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت 2035 تک ملک کو چاند کی سطح پر اپنا خلائی جہاز اتارنے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ چین کے تعاون سے اگلے قمری مشن میں اپنی تحقیقی گاڑی بھی چاند پر بھیج سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مجوزہ روور کے ذریعے پاکستانی سائنس دان چاند کی سطح پر نقل و حرکت کا عملی مطالعہ کرسکیں گے، جس سے مستقبل میں پاکستان کے اپنے قمری مشن کی تیاری میں مدد ملے گی۔

WhatsApp
Get Alert