اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ڈالر کا ریٹ 253 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ڈالر کا ریٹ 253 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے اور کریڈٹ کارڈز کیلئے ڈالر کی

سیٹلمنٹ قیمت 256روپے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایکسچینج کمپنیز اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈالر کیپ کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا لیکن اس کے نتائج غلط آرہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں مصنوعی طلب رہی، لوگ ہم سے ڈالر خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچ رہے تھے، گرے مارکیٹ دن بدن زرمبادلہ کا کام اپنی طرف منتقل کررہی تھی ، ڈالر کا مارکیٹ ریٹ 250 روپے سے زیادہ ہے۔ایکسچینجز کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر بیچنے والے کو ریٹ ملے گا تو وہ ہمارے پاس آئے گا، ڈالر ہم سے خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچنے والے بھی کٹ جائیں گے، کل سے اس پر عمل درآمد ہوگا،ضرورت پرنوک پلک درست کرِیں گے،۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ کیپ کرنے کا فیصلہ ہمارا اپنا تھا، ختم کرنے کا فیصلہ بھی ہماراہے۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

40 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

46 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

58 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

1 hour ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

1 hour ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

1 hour ago