عدالت نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی


جہلم (قدرت روزنامہ)عدالت نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔ جہلم کی مقامی عدالت نے رہنما تحریک انصاف فراز چوہدری کو 50 ہزار کے مچلکے کی ہدایت کی۔ عدالتی حکام کے بعد پولیس نے فراز چوہدری کو رہا کر دیا۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے فراز چوہدری نے سڑک بند کردی تھی جس پر پولیس نے اُنہیں حراست میں لیا تھا۔
خیال رہے کہ بدھ کی علی الصبح فواد چوہدری کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ماتحت عدالت سے ان کا راہداری ریمانڈ لے لیا گیا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس پہلے حبس بے جا کا تھا اب نہیں کیونکہ اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے،اب یہ حراست تو غیرقانونی نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا تھا کہ میرے سامنے معاملہ حبس بے جا کا ہے، لیکن اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے اس کو کیسے حبس بے جا کہہ سکتے ہیں؟ یہ کیس پہلے حبس بے جا کا تھا اب نہیں کیونکہ اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے۔
اب یہ حراست تو غیرقانونی نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا، یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12بجے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو پیش کیا جائے، پھر لاہور ہائیکورٹ نے تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن پولیس نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش نہیں کیا، صرف کینٹ کچہری میں پیش کرکے پھر لاہور کی سڑکوں پر گھمایا گیا، فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا، یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں انسانی حقوق معطل ہوگئے، اور پاکستان میں قانون کی حاکمیت ختم ہوگئی ہے؟ جسٹس عطابندیال ہمارے لئے قابل احترام ہے، نوٹس لیا جائے۔ نیوزایجنسی کے مطابق اس سے قبل فرخ حبیب نے لاہور کے ٹول پلازہ پر گرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔
اس دوران فرخ حبیب پولیس اہلکاروں کو مسلسل بولتے رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ بلارہی ہے، ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔لاہور ٹول پلازہ پر فرخ حبیب سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کالا شاہ کاکو روک کر بھی پولیس کو دہائی دی ہے اس کے باوجود عدالتی احکامات نظر انداز کر دیئے اور ہمارے اوپر فائر بھی کیا۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

1 hour ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

1 hour ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

2 hours ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

2 hours ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

2 hours ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

2 hours ago