سعید غنی ڈینگی میں مبتلا،بیٹی نے دعائوں کی اپیل کردی
کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی کی بیٹی نرمین سعید غنی نے والد کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔نرمین نے والدکے ہمراہ سوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئرکی ۔تصویر کے کیپشن میں نرمین نے لکھاکہ ،براہ کرم میرے والدکی جلدصحت یابی کے لیے دعاکریں۔یاد رہے کہ سعید غنی گزشتہ روز اتوار
سے ڈینگی کے باعث تیز بخار ،سردرد اورجسم میں شدید درد کاشکارہیں۔اپنے ٹوئٹرپیغام میں سعید غنی کاکہناتھاکہ طبیعت کی شدیدناسازی کے باعث وہ نہ توفون کالز سن سکتے ہیں اورنہ ہی میسجز کاجواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے اس موقع پران تمام افراد کاشکریہ اداکیاتھاجنہوں نے ان کے لیے دعائیں اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔
