معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حسن عابد سوشل میڈیا پر اپنی ‘ٹرانسیشن ویڈیوزکے باعث خاصے مقبول تھے،

یہی وجہ تھی کہ ان کی ایک ایک ویڈیو وائرل ہوتی جس پر ہزاروں لاکھوں ویوز آتے۔گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حذف کر دیے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘شاید لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ اچانک کیا ہے لیکن نہیں، میں کئی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جس کے پاس میری کوئی بھی ویڈیو ہے وہ برائے مہربانی ڈیلیٹ کر دے، مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھیں گے۔حسن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں آپ لوگوں کو گانے سنانے کی وجہ بنتا تھا، اور آپ لوگوں کو گناہگار کرتا تھا، اسی کی وجہ سے میرے گناہوں میں مزید اضافہ ہوتا۔سابق ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ ‘مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ملال نہیں، امید ہے آپ سب بھی میرے اس فیصلے کا احترام کریں گے۔

Recent Posts

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

1 min ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

6 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

9 mins ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

17 mins ago

مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ…

21 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل میں نگران حکومت کا کردار زیادہ ہے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کے کسانوں کے لیے گلے کا پھندا بننے والا گندم امپورٹ کرنے…

28 mins ago